طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آیو ِڈین انسانی خوراک کا ایک اہم معدنی جز و ہے جس کی کمی کے باعث انسانی دماغ اور جسم کی نشو نما متاثر ہوتی ہے،اسے نمک کے ساتھ ملا کر انسانی جسم کو فراہم کیا جاتا ہے ۔
آیو ِڈین انسانی خوراک کا ایک اہم معدنی جز و ہے جو بہت ہی کم مقدار میں یومیہ بنیادوں پر انسانی جسم کو درکار ہوتا ہے۔یہ نہ ہی قد رتی طور پر جسم میں بنتی ہے اور نہ ہی ذخیرہ ہوتی ہے۔ اس لئے اسے نمک کے ساتھ ملا کر انسانی جسم کو فراہم کیا جاتا ہے ۔ماہرین طب کے مطابق جسم میں آئیوڈین کی
کمی کے باعث انسانی دماغ اور جسم کی نشو نما متاثر ہوتی ہے۔
گزشتہ ایک دہائی سے سندھ میں آئیوڈائزڈ سالٹ پر کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہےنمک کی جانچ پرتال کے لئے صوبے میں مطلوبہ فوڈ انسپکٹر موجود ہیں اور نہ ہی کہ حکومت کی جانب بنائے گئے آئیو ڈائز ڈ سالٹ بل پر عمل درآمد کیا جار ہا ہے۔ کراچی سمیت صوبے بھر میں 176 رجسٹرڈ سالٹ پروسیسر موجود ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام الناس اپنے اور اہل خانہ کی بہترین صحت کے لئے ہمیشہ آئیوڈائز سالٹ استعمال کریں کیو نکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔